ڈھاکہ،6جنوری(ایجنسی) بنگلہ دیش کے حکام نے بتایا ہے کہ ڈھاکا کے کیفے میں حملہ کرنے والے ایک مشتبہ ماسٹر مائنڈ کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایک چھاپہ مار کارروائی میں ممنوعہ جماعت جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے ایک اہم رہنما نور اسلام کے ساتھ اس کا ساتھی صدام حسین بھی مارا گیا ہے۔ جولائی میں ہونے والے اس حملے کے بعد سے پولیس کو نور اسلام کی تلاش تھی۔ بنگلہ دیش کی انسداد دہشت گردی فورس کے ایک اہلکار منیر اسلام کے مطابق
نور اسلام ڈھاکا کے کیفے میں ہونے والے حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ گزشتہ برس یکم جولائی کو کی گئی اس کارروائی میں کئی غیر ملکیوں سمیت بیس افراد مارے گئے تھے۔
ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس کی CTTC یونٹ کے سربراہ نے دی ڈیلی سٹار سے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، 'ایک کی شناخت مرجان کے طور پر ہوئی ہے اور دوسرے کی ابھی تک شناخت نہیں کی جا سکی ہے.